ویب ڈیسک: شہر میں گھریلو ناچاقی پر 2 افراد نے موت کو گلے لگا لیا ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ یوسف پارک میں 18 سالہ دوشیزہ نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ دوشیزہ کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی ۔
دوسری جانب گلشن راوی 16 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، 16 سالہ نوجوان کی شناخت ناصر بٹ کے نام سے ہوئی ۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ۔ پولیس اور فرازک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔