بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہمی پر پابندی کیخلاف درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

14 Oct, 2023 | 01:08 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف) موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول ملتا رہے گا، لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہمی پر پابندی کیخلاف فیصلہ سنادیا۔

 لاہور ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی کیخلاف درخواست منظور کر لی، عدالت نے ڈی سی لاہور کے جواب کی روشنی میں درخواست منظور کرکےنمٹادی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری میاں عرفان بشیر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سی کے جواب کے مطابق بغیر ہیلمٹ پٹرول پر پابندی بارے ایڈائس جاری کی ،آرڈر نہیں۔

 دوسری جانب بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزافاران بیگ کنے سخت کارروائی کاحکم جاری کر دیا، ایس ایس پی ہیڈکوارٹررفعت حیدربخاری نے تمام سی ٹی اوز،ڈی ٹی اوزکو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزافاران بیگ نے حکم جاری کیا ہے کہ صوبہ بھرمیں ہیلمٹ نہ پہننےپر2ہزارروپےجرمانہ کیا جائے، پی آئی ٹی بورڈ سے ڈیجیٹل وارڈن چلاننگ ایپ کو اپ گریڈکر دیا گیا، ڈیجیٹل وارڈن چلاننگ ایپ میں جرمانہ 200ختم کر کے 2 ہزار کر دیا گیا ہے، رواں سال لاہورسمیت صوبہ بھر میں 20 لاکھ 90 ہزار 103 چالان کیے گئے، رواں سال 9لاکھ 29 ہزار 217 موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔

مزیدخبریں