مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے: مریم اورنگزیب

14 Oct, 2023 | 12:59 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے،16ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔

 تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں، نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے۔

 21 اکتوبر کو نواز شریف اپنا وژن دیں گے، ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا۔

  

مزیدخبریں