(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے لیے گٹکے اور پان مصالحے کی پریشانی سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیرھ بجے شروع ہو گا تاہم میچ سے قبل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے لیے گٹکے اور پان مصالحے کی پریشانی سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میں بھی بھارتی صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مودی اسٹیڈیم میں موجود کرسیوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی تھیں جس میں کرسیوں پر گندگی کے نشانات واضح تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گٹکا اور پان مصالحے کی مشکل کے حل کے لیے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے پولیس کی خدمات حاصل کر لی ہیں، احمد آباد کی پولیس کو سکیورٹی اور بڑے کراؤڈ کے انتظامات کے ساتھ گٹکا اور پان مصالحے کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔