پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں؛ پٹرول38 روپے، ڈیزل 21 روپے لٹر کمی کا امکان؟

14 Oct, 2023 | 06:49 AM

Read more!

سٹی42: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ڈالر کی قیمت تیزی سے گرنے  اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر سے نیچے آنے کا امکان ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ،اگر ایسا ہوا تو یہ ایندھن کی قیمتوں میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی ہو گی۔تاہم سوالات اپنی جگہ برقرار ہیں کہ کیا حکومت تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قیمت کم ہونے سے ہونے والا فائدہ عوام تک پہنچائے گی یا نہیں۔

مزیدخبریں