(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
گیس صارفین کی مشکلات میں کمی کے لیے سوئی ناردرن گیس نے ایل پی جی بزنس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایل پی جی تقسیم کے معاہدے پر ایم ڈی سوئی سدرن عامر محمود اور سوئی ناردرن کے ایس جی ایم عمران یوسف نے دستخط کیے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ایک لاکھ سلنڈر کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔