فلم'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' ریلیز سے قبل سینماؤں میں بند؛ وجہ کیا بنی؟

14 Oct, 2022 | 09:08 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لالی وڈ کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ لاہور کے نوے فیصد سینماؤں نے دکھانے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق ملکی تاریخ سے میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ بھی آگئی تاہم اب تک فلم ڈسٹریبیوٹر ، پروڈیوسر اور سینما مالکان کے درمیان فلم کے معاوضے تنازع برقرار، جیسے سے شائقین فلم دیکھنے میں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلم صرف کیو سینما،ڈی ایچ اے سینما اور یونیورسل سینما میں دکھائی جا رہی ہے ،سینما مالکان کا کہناتھا کہ فلم پرڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر طے شدہ معاہدے سے زیادہ رقم مانگ رہے ہیں ۔ فلم سنے سٹار، سنے پلیکس، بحریہ ارینا، پیکچز مال سمیت دیگر کئی سینما گھروں میں ریلیز ہی نہیں ہوئی۔

 دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر تو اب تک ان سینما گھروں میں چل رہے ہیں۔ اور اسٹیڈیز بھی موجود ہیں ۔ تاہم معاملات اب تک طے نہ پاسکے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد یہ معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد فلم کو مکمل شوز ملیں گے۔

مزیدخبریں