(عظمت مجید)ایک طرف ڈینگی کا حملہ جاری تو دوسری طرف سرکاری ہسپتال قیمتی جانوں سے کھیلنے لگا ، میو ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ مشین غلط رپورٹنگ دینے لگی، غلط رپورٹنگ سے نہ صرف مریضوں کو تکلیف بلکہ ڈاکٹرز کو بھی علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈاکٹرز پریشان کے کس رپورٹ کے مطابق مریض کا علاج کریں کیونکہ میو ہسپتال میں ایک مریض کی دو رپورٹس کے بلکل مختلف نتائج سامنے آئے جب شدید تکلیف میں مبتلا افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا تو پہلے دفعہ رپورٹ بلکل ٹھیک آئی اور رپوٹ میں پلیٹ لیٹس 288 رپورٹ ہوئےجبکہ اسی وقت دوبارہ کیا تو دوسری رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 75 آئی۔
رپورٹس میں تضاد پر بروقت علاج شروع ہو ہونے سے مریض کو جان کے لالے پڑگئے جبکہ ذرائع کے مطابق کئی مریضوں کو غلط رپورٹنگ کی بنیاد پر ڈسچارج کیا گیا ۔