حمزہ علی عباسی فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کے پریمیئر  میں کیوں شریک نہ ہوئے؟

14 Oct, 2022 | 07:40 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  حمزہ علی عباسی نےفلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کے پریمیئر  پر غیر موجودگی کی وجہ بتا دی۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کو  ایک طویل عرصے انتظار کے بعد آخر کارریلیز کردیا گیا۔ فلم کی ریلیز کے موقع پر  منقعد   ہونے والے پریمیئر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ کئی نامور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔  پریمیئر کی اس تقریب میں فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی نظر نہیں  آئے۔فلم میں ’نوری نت‘ کا اہم اور منفی کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے پریمیئر میں اپنی غیر موجودگی کی وجہ خود ہی بتادی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں  لکھا کہ’مجھے بہت تیز بخار ہے جس کی وجہ سے میں فلم کے پریمیئر میں شریک نہیں ہوسکا لیکن میری نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں‘۔

مزیدخبریں