اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑااضافہ

14 Oct, 2022 | 06:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر 5 پیسے بڑھ گیا اور کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 218 روپے 43 پیسے ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر سستاہوکر 1656 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔تفصیلات کےمطابق ایک تولہ سونا 800 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 686 روپے کمی کمی سے 1 لاکھ 26 ہزار 286 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کمی سے 1560 روپے پر آگئی ہے۔

مزیدخبریں