ویب ڈیسک: فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا برائیڈل شوٹ ، سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جوڑی کافی مقبول ہو رہی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید نے ایک برائیڈل شوٹ کروایا ہے ۔اسکرین پر ناظرین کو مسحور کرنے کے بعد اب یہ جوڑی ماہا وجاہت کے لیے کیے گئے اپنے منفرد اور مختلف برائیڈل شوٹ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ماہا وجاہت کی برائیڈل کلکشین رانجھا میں نکاح کے دن کی کلکشین میں سفید رنگ کے پیراہن زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
شوٹ کی تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے انسٹاگرام پر تبصروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردیا۔کسی نے شوٹ کی رومانوی تصاویر دیکھ کر مشہور ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے سیکوئل کا مطالبہ کردیا تو کسی نے ان دونوں کے ناموں کو ملا کر ایک نیا نام دے دیا۔ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی نہ صرف آن اسکرین مشہور ہورہی ہے بلکہ مداح حقیقت میں بھی ان دونوں کو ایک کپل کے طورپر دیکھنا چاہتے ہیں۔واضع رہے کہ فرحان سعید نے اداکارہ عروہ حسین سے 2016 میں شادی کی تھی ۔ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی گردش کا حصہ ہیں۔
View this post on Instagram