ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متعدد افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

محکمہ بلدیات ،ملازمین،ترقی،میونسپل آفیسر،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات نے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی، 6 ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات مبشر حسین نے افسران کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دی ہے جبکہ گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے، میونسپل آفیسر پلاننگ خضر عباس کو گریڈ 17میں مستقل کیا گیا ہے، چیف آفیسر خالد رشید، خداداد تارڑ،افضل زاہد،اورچیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ڈنگا ارباب عارف کوگریڈ 16میں مستقل کیا گیا ہے، مستقل کیے جانے والے ملازم لوکل گورنمنٹ بورڈ میں کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے بہترین کارکردگی پر افسران کو پرموٹ اور مستقل کیا جا رہا ہے۔