(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں کمی،عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر سستاہوکر 1656 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک تولہ سونا 800 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 686 روپے کمی کمی سے 1 لاکھ 26 ہزار 286 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کمی سے 1560 روپے پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ کاروبای ہفتے کےچوتھے روزملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپےتھی،دس گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے مقرر تھی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس تھا۔