(ویب ڈیسک) خام تیل کی اوسط قیمتوں پر ریفائنریز نے اگلے 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی تجاویز پیش کی ہیں،ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10.78روپے کمی کی تجویز دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایک لیٹر پیٹرول 224.80 روپے سے کم کرکے 214.02 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی،ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 11.57 روپے مہنگا،ایک لیٹر ڈیزل 235.30روپے سے بڑھا کر 246.87 روپے، لیٹر مٹی کا تیل 4.52روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 191.83روپے سے بڑھ کر 196.35 روپے ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق لائٹ سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 7.48روپے اضافہ کرنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد نئی 193.98 روپے ہوجائے گی،جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 4.48روپے اضافہ اور فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں 8374 روپے کمی کرنے کی تجویز دی گئی۔
آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر تک لے جانا ہے ،اگر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی گئی تو پیٹرول کی قیمت میں کم کمی ہوگی،اگر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی مزید بڑھائی گئی تو فی لیٹرڈیزل مزید اضافہ ہوجائے گا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔