(قیصرکھوکھر) پنجاب حکومت ایک بار پھر سی سی پی او کے تبادلے پر ڈٹ گئی، پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کردیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر وفاق اور پنجاب کے درمیان شٹل کاک بن گئے.
پنجاب حکومت نے تیسری بار سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک بار پھر سی سی پی او کا تبادلہ منسوخ کرنے کا لکھ کر بھیج دیا ہے، وزیراعلٰی پنجاب نے سی سی پی او کو ریلیو نہ کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وفاق کو تبادلہ منسوخی کے متعلق میسج بھیج دیا ہے، تاہم وفاق ہر صورت سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر عملدرآمد چاہتا ہے۔