ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر

Electricity Prices
کیپشن: Electricity Prices
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت  میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔