پاکستان میں سب زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں کونسی؟ فہرست جاری

14 Oct, 2022 | 12:56 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی خریدنا تقریبا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جواس انتظار میں رہتےہیں کہ نیا ماڈل آئے اور وہ خریدیں، پاکستان میں متعدد کمپنیاں گاڑیاں بنارہی ہیں مگر سب سے زیادہ   کونسی گاڑیاں فروخت ہورہی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

  پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA)  نے رواں ماہ کی 5 سب زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں سوزوکی آلٹو    پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔ 

پاما کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  1. سوزوکی آلٹو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے۔  پاک سوزوکی نے آلٹو کے 2,372 یونٹس فروخت کیے، جس کی وجہ سےآلٹو   اس سال مسلسل 9ویں مہینے پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار بن گئی۔

 فہرست  میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت  ہونے والی گاڑی پے بھی پاک سوزوکی کی سوئفٹ کا راج رہا۔پیداوار میں کمی  کے باوجود،  پاک سوزوکی نے سوئفٹ کے 1,263 یونٹس فروخت کیے۔فہرست  میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت  ہونے والی گاڑی ٹویوٹا کرولا ہے۔ ٹویوٹا  نے ستمبر 2022 میں کرولا کے تقریباً 1000 یونٹس فروخت کیے، چوتھےنمبر پرہونڈا سٹی رہی جبکہ ٹویوٹا  یارس فہرست  میں پانچویں نمبر پر رہی۔

واضح رہے غیر ا پاماممبران جیسے پرنس،  کیا، چنگان، پروٹون، ہوال اور ایم جی نے اپنے فروخت کے اعداد و شمارظاہر  نہیں کئے۔

 

مزیدخبریں