(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے سیلاب سے متاثرہ اندرون سندھ کا دورہ کیا اور نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔
بعد ازاں آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں کی فضائی جائزہ بھی لیا۔
قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔