امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

14 Oct, 2022 | 09:53 AM

ویب ڈیسک: شمالی کیرولائنا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی کیرولائنا کے شہر ریلے میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے معلوم نہ ہو سکی۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے جبکہ مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ پانچواں شخص اسپتال پہنچ کر ہلاک ہوا۔

مزیدخبریں