بیوی کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر قتل کرنے والے شخص کا کیا انجام ہوا؟

14 Oct, 2021 | 08:38 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بھارت میں عدالت نے بیوی کو 2 بار زہریلے سانپ سے ڈسوا کر قتل کرنے پر شہری کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ سورج کمار نے اپنی اہلیہ کو مارنے کے لیے پہلے انتہائی زہریلے سانپ رسل وائپر سے ڈسوایا، جب کمار کی اہلیہ سورہی تھی تو اس نے سانپ بیوی پر چھوڑ دیا جس کے ڈسنے سے اہلیہ کے طبیعت خراب ہوگئی اور وہ 2 مہینے تک کیرالا کے اسپتال میں زیر علاج رہی۔

تاہم حیران کن طور پر سورج کی اہلیہ صحت یاب ہوگئی۔عدالتی کارروائی کے مطابق اہلیہ کی صحتیابی کے بعد سورج نے ایک بار پھر کوبرا سانپ حاصل کیا اور جس وقت بیگم سورہی تھی اس پر چھوڑدیا، سانپ کے ڈسنے سے سورج کی اہلیہ اس بار جانبر نہ ہوسکی اور جسم میں زہر کی زیادہ مقدار داخل ہونے سے ہلاک ہوگئی۔

  واقعہ کے بعد سورج کی ساس نے پولیس میں تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سورج ان کی بیٹی کو زیادہ جہیز کے لیے تنگ کرتا تھا، سورج کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سورج نے اہلیہ کو 2 بار سانپ سے ڈسوایا، اس مقصد کے لیے سورج نے یوٹیوب پر سانپ کی ویڈیوز دیکھیں اور ایک سپیرے سے سانپ حاصل کیا۔

مزیدخبریں