آریان خان نے بھیک مانگنے والے بچے کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

14 Oct, 2021 | 07:35 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک پرانی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ آریان خان جیسے ہی ریستوران سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگتے ہیں تو دو بھکاری بچے اُن کے پاس آکر اُن سے مدد مانگتے ہیں،بچوں کو دیکھ کر آریان خان اپنی جیب سے پیسے نکال کر اُنہیں دیتے ہیں جس کے بعد وہ بچے خوشی میں  آریان خان کو دعا ئیں دیتے ہیں۔

  واضح رہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے  آجکل آریان خان منشیات کیس میں جیل میں ہیں، گزشتہ روز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت آج تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی،عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل اے ایس جی انیل کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک دلائل مکمل نہیں کئے جاسکے تھے۔

مزیدخبریں