خانپور ڈیم , پیرا گلائیڈنگ  کےدوران پیراشوٹ کا رسہ ٹوٹ گیا، ویڈیو دیکھیں

14 Oct, 2021 | 07:24 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   خانپور ڈیم پر پیرا گلائیڈنگ  کےدوران پیراشوٹ کا رسہ ٹوٹنے سے سیاح گرگیا،  ویڈیو وائرل  ہونے پر انتظامیہ کا سخت نوٹس، پیرا گلائیڈنگ  پوائنٹ سیل، کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج، تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خانپور نور الحق نے ایک وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے  خانپور ڈیم کا اچانک دورے کے بعد احکامات جاری کئے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک سیاح کو دیکھا جاسکتا ہے جس کا پیرا سیلنگ کےدوران اچانک رسہ ٹوٹ جاتا ہے اور وہ زمین  پر آگرتا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے  سیاح شدید چوٹوں سے محفوظ رہا۔

 

اے سی نور الحق کا کہنا  تھا کہ موٹر بوٹس سے بندھے رسے اور سیاحوں کو فراہم کئے جانے والی خستہ حال لائف جیکٹس کسی بھی وقت کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اس لئے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے یہ احکامات جاری کئےہیں۔ ٹھیکیدار نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاحوں کہ حفاظتی ہلمٹ فراہم کئے نہ دوسرا حفاظتی سازوسامان۔ اسی طرح تربیت یافتہ ٹرینر کی بجائے بچے حفاظتی گارڈز کے طور پربھرتی کئے گئے ہیں

مزیدخبریں