ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اصلی ہنگر گیمز، پاکستان بھارت میں سب سے زیادہ بھوک

new index about hunger life
کیپشن: Hunger Game
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک عالمی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباﹰایک ارب انسانوں کو بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے اور سب سے زیادہ بھوک افریقہ میں زیریں صحارا کے خطے کی اور جنوبی ایشیائی ریاستوں میں پائی جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے کے لیے کوشاں جرمن تنظیم ’وَیلٹ ہُنگر ہِلفے‘ کے رواں سال کے لیے جاری کردہ انڈکس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر آٹھ سو ملین سے زائد انسانوں کو بھوک کا مسئلہ درپیش ہے، جن میں سے اکتالیس ملین کے لیے یہ عنقریب بحرانی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

ورلڈ ہَنگر ہیلپ کے سیکرٹری جنرل ماتھیاس مَوگے نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں دنیا میں بھوک کے مسئلے میں کمی آئی تھی مگر اب اس میں دوبارہ شدت آتی جا رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر سیاست دانوں سے مطالبہ کیا کہ مختلف بحرانوں کے باعث پیدا ہونے والی اشیائے خوراک کی قلت پر قابو پایا جائے۔ سب سے زیادہ بھوک افریقہ میں زیریں صحارا کے خطے کی اور جنوبی ایشیائی ریاستوں میں پائی جاتی ہے۔