بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

14 Oct, 2021 | 05:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ،  اور ٹاپ ڈانسر نورا فتیحی بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی کو   200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا گیا ۔ نورا فتحی کے ثمن قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے  جاری کیے  جس کے بعد نورا کو  ای ڈی آفس کے باہر دیکھا گیا۔

اے این آئی کے مطابق اداکارہ آج صبح سکیش چندرا شیکھر فراڈ کیس کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے ای ڈی کے آفس آئیں۔

 ذہن نشین رہے کہ نورا فتحی نے بالی وڈ میں فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے آغاز کیا اور تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئیٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی اس کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے  نورا نے بگ باس 9 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور 84 دن تک وہاں رہی،  اس گانے نے اپنی ریلیز کے چوبیس گھنٹے کے اندر بیس ملین سے زائد مرتبہ دیکھے جانے کا ہندوستانی گانوں میں اتنی بڑی تعداد میں دیکھے جانے والے گانے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ 

 واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی اگست میں اسی کیس میں سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروا چکی ہیں ان سے 5 گھنٹوں تک  پوچھ گچھ کی گئی  تھی۔

مزیدخبریں