مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کیس کا ڈراپ سین

14 Oct, 2021 | 05:36 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پولی گرافی ٹیسٹ میں مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز اور شریک ملزمہ عشرت حنیف کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق دینی مدرسہ کی طالبہ سے جبری زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، فرانزک رپورٹ کے مطابق مدعیہ طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ میں  دونوں ملزموں کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے ۔ تفتیشی ٹیم نےملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز اور خاتون ٹیچر عشرت حنیف  کی بے گناہی رپورٹس عدالت پیش کر دیں۔

 ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملزمان بے گناہ قرار پا چکے التوا کا کوئی جواز نہیں، ملزم مفتی شاہ نواز کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے، ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین وکلاکو دلائل پیش کرنے کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے حتمی دلائل کے لئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 یاد رہے کہ 22 اگست کو راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کی کوشش پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر گیا تھا۔

مزیدخبریں