منشیات کیس، ممبئی عدالت کا آریان خان کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

14 Oct, 2021 | 05:24 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ممبئی کی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر  20 اکتوبر تک فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کر لیا۔ این ڈی پی سی عدالت 20 اکتوبر کو فیصلہ سنائے گی۔دوسری طرف ایک رپورٹ کے مطابق عدالت نے آریان خان کو گھر سے کپڑے اور کھانا منگوانے کی اجازت دیدی ہے۔  پولیس نے آریان خان کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھ سیلفی بنانے والے پرائیویٹ ڈیٹیکٹو  کرن پی گوسوامی کی  تلاش کے لئے اشتہار  شوروغوغا جاری کردیاہے۔

دوسری جانب بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈنے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ابھی آریان خان سے منشیات کی غیرقانونی خرید وفروخت کی پوچھ گچھ باقی ہے۔ آریان منشیات استعمال کرنے کا عادی ہے۔

آریان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا حکومتی انسداد منشیات پالیسی کے مطابق منشیات استعمال کرنیوالا متاثرہ شخص ہے ملزم نہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے منشیات اسمگل کرنیکا الزام فضول ہے۔ تاہم وکیل امیت دیسائی کی درخواست پر عدالت نے ملزم آریان خان کو گھرسے کپڑے اور کھانا منگانے کی اجازت دیدی۔

مزیدخبریں