ہونڈا سوک  11ویں جنریشن کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری

14 Oct, 2021 | 05:03 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ہونڈا سوک کا  پاکستان میں 11ویں جنریشن کا ماڈل بھی پیش ، 2022 کے آخر تک پاکستان میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔
 رپورٹ کے مطابق سوک کی 11 ویں جنریشن کی کم از کم ایک کار تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچا دی گئی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ کے بعد یہ گاڑی پاکستان میں لانچ ہونے کی توقع ہے۔  یادرہے تھائی لینڈ سے اس لئے گاڑیاں پاکستان درآمد کی جاتی کیونکہ وہاں بھی '' کیپ لیفٹ'' یعنی دائیں ہاتھ گاڑیاں چلانے کا قانون ہے۔ 
 11ویں جنریشن ہونڈا سوک سب سے پہلے اپریل 2021 میں شمالی امریکہ میں لانچ ہوئی۔ یہ پہلی سوک ہے جس میں مکمل ڈیجیٹل سپیڈومیٹر دیا گیا ہے لیکن نئی ہونڈا سوک میں بہت سے بٹن اینالاگ دیے گئے ہیں اور ڈیجیٹل سکرین استعمال کیے بغیر کئی چیزیں کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔

 بنکاک سے پاکستان درآمدکردہ ہونڈا سوک  ٹربوچارجڈ چارسلنڈر کے 182 ہارس پاور کے طاقتور انجن کی حامل ہے جو 240 نیوٹن میٹر ٹارک  پیدا کرنے کا اہل ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں دو لٹر انجن کی چار سلنڈر کے 158 ہارس پاور انجن کی 187 نیوٹن ٹارک کے ساتھ بھی ہونڈا سوک دستیاب ہے۔ ہونڈا سوک 11 ویں جنریشن فلی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی حامل گاڑی ہے جو ''SI ''اور'' R'' ویرئنٹ کے ساتھ  مینول چھ گئیرز کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی۔

اب رہا گاڑی کی قیمت کا سوال تو فی الحال حتمی قیمت کا اعلان نہیں ہوا لیکن ذرائع کاکہنا ہے کہ اتنی لگژری گاڑی نت نئے فیچرز سے لیس گاڑی کی قیمت 4.2 تا 4.5 ملین پاکستانی روپوں کے درمیان ہوگی ۔

مزیدخبریں