ویب ڈیسک: بھارت کے گاؤں بیجاپور میں 2 سر اور 3 آنکھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچھڑے کی وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گاؤں بیجاپور میں پیدا ہونے والے عجیب و غریب بچھڑے کو ایک سے زائد سر اور آنکھیں رکھنے کے سبب ہندوؤں کے مذہبی کردار ’دُرگا ماں‘ جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔اس بچھڑے کی پیدائش ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’نَوراتری‘ کے دنوں میں ہوئی ہے اسی لیے اس بچھڑے کی پوجا بھی کی جانے لگی ہے۔
People in the locality of Bijapara village have begun worshipping a two headed calf as #Durga Avatar
— Suffian सूफ़ियान سفیان (@iamsuffian) October 12, 2021
After it was born with two heads and three eyes on the occasion of #Navratri to a farmer in Odisha's Nabrangpur District. #DurgaPuja @aajtak @IndiaToday pic.twitter.com/tz9i9mpJ0O
اس عجیب الخلقت بچھڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں اسے دودھ پیتے اور آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بھارت سے وائرل ہونے والی اِن ویڈیوز پر ہندو صارفین کی جانب سے عقیدت مندانہ جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بچھڑے کی عبادت کرنے کو جاہلانہ فعل قرار دیا جا رہا ہے۔