ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی ایئر لائن کو ٹکٹ ریفنڈ نہ کرنا مہنگا پڑگیا

serene air
کیپشن: serene air
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  کورونا  صورتحال میں  انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی، ٹکٹ ریفنڈ کیوں نہیں کیا؟  خاتون حنا شفیق سرین ایئر لائن کیخلاف صارف عدالت پہنچ گئی۔ 19لاکھ روپے ہرجانے  کے دعوے کی سماعت13 نومبر تک ملتوی۔
  تفصیلات کے مطابق صارف عدالت میں لاہور کی شہری حنا شفیق نے سرین ایئر لائن کیخلاف 19 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ،دعوے میں سرین ایر لائن کے سی ای او کو فریق بنایا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  4 جون 2021 کو دوبئی کی ریٹرن ٹکٹس بک کروائیں، کورونا وباء کے باعث فلائٹس کینسل ہو گئیں۔
ایئر لائن کمپنی کو ٹکٹس واپس کرنے کا کہا جو ابتک واپس نہیں کی گئی کورونا وباء کے دوران پوری دنیا میں خریدی گئی ٹکٹس ریفنڈ کی گئیں، اس حوالے سے میں کمپنی انتظامیہ کے آفس کے متعدد چکر لگائے لیکن داد رسی نہیں ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ ذہنی ازیت، وقت کے ضائع، ٹکٹ کی قیمت سمیت دیگر کی مد میں 19 لاکھ 79 ہزار آدا کرنے کا حکم دے۔