ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ متعارف

14 Oct, 2021 | 02:12 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ متعارف کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میگا ایونٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ لانچ کردی گئی، ٹی ٹوئنٹی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے، جرسی کے دائیں جانب ورلڈ کپ کا لوگو ہے جبکہ بائیں جانب پی سی بی کا لوگو نمایاں ہے۔

قومی اسکواڈ کل صبح 11 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہوگا. قومی اسکواڈ آج سینیریو میچ کی بجائے اب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گا،  ٹریننگ سیشن شام 5 بجے شروع ہوگا۔ 
2 گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی نیٹ سیشن کریں گے، قومی اسکواڈ کل بروز جمعہ کی صبح 11 بجے دبئی روانہ ہوگا۔ اسکواڈ کل صبح 7 بجے مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور اومان مین کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز چوبیس اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس سے قبل وارم اپ میچز میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ  میچز کھیلے گی۔

مزیدخبریں