سٹی 42: نابینا افراد کے دھرنے کا تیسرا روز، مال روڈ تاجرایسوسی ایشن نےرکاوٹیں ہٹاکرسڑک کھلوا دی۔ سڑک کھلوانےپرنابینا افراد اور تاجرگتھم گتھا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بصارت سے محروم افراد کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرو، نئی نوکریاں دو۔ شہر کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر رکھی تھی۔ لیکن اب مال روڈ تاجرایسوسی ایشن نےرکاوٹیں ہٹاکرسڑک کھلوا دی۔
سڑک کھلوانےپرنابینا افراد اور تاجرگتھم گتھا ہوگئے جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔نابیناافراد سڑک پرلیٹ گئے’’جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرناہوگا‘‘کے نعرے لگانے لگے۔ دوسری جانب محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی افراد کی 40 اسامیوں پر بھرتی کی سمری ارسال کر دی ہے۔
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ خالی اسامیوں پر بھرتی کرکے نابینا افراد کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے ضروری کارروائی کے بعد سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی اس کی منظوری دے گی جس کے بعد بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گی۔