عابد چودھری: اب دوران ڈیوٹی بہانے بازی نہیں چلے گی، ایس پی ٹریفک نے وارڈنز اور اسسٹنٹس کی بیماری کو بہانہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی آصف صدیق نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں ایس پی کا کہنا ہے کہ وارڈنز بیماری کا بہانہ بنا کر ڈیوٹی سےغائب ہو جاتے ہیں، خصوصاً سیکنڈ شفٹ کے وارڈنز معمولی بیماری پر ہسپتال جاتے ہیں اور علاج معالجے کی آڑ میں ڈیوٹی اوقات مکمل کئے بغیر ہی گھرچلے جاتے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ بیمار ہونے پر وارڈن کے ساتھ آر ایس او کو بھجوایا جائے گا، سیکٹر انچارج وارڈن کے ساتھ آر ایس او بھجوانے کا پابندہو گا اور عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی ایس پی اور سیکٹر انچارجز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔