آئی فون13 کے خریداروں کیلئےبری خبر

14 Oct, 2021 | 01:12 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : چپس کی قلت ، ایپل اپنے نئے فون آئی فون 13 ماڈل کی پیداوار میں ایک کروڑ یونٹس  سالانہ تک کمی کر  دی۔
 رپورٹ کے مطابق  ایپل نے اپنے مینو فیکچررز کو بتا دیا ہے کہ  سال کے آخر تک آئی فون کی مطلوبہ تعداد 9 کروڑ مکمل نہیں ہو پائے گی  کیونکہ ''براڈ کام ''اور'' ٹیکساس انسٹرومنٹس ''کو چپس سپلائی فراہم کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جولائی میں ایپل نے اپنی آمدن میں سست روی کی پیش گوئی بھی کی تھی۔ کمپنی کے مطابق چپس کی قلت کی وجہ سے کمپنی کی میکس اور آئی پیڈز بنانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آئی فون کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔ 
 یادرہے چپس کی قلت کی وجہ سے آٹو موبائل سمیت الیکٹرونکس کی صنعتیں شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کئی کمپنیز نے عارضی طور پر اپنی پیداوار بند کر دی ہے۔

مزیدخبریں