ویب ڈیسک: جاپان کےنئےوزیراعظم نےپارلیمنٹ تحلیل کردی، وزیراعظم فُومیو کیشیدا نے 4 اکتوبر کو اعلان کر دیا تھا کہ 31 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں گے۔
سابق وزیر خارجہ فُومیو کِیشِیدا کو اکتوبر میں ہی ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا اور انہیں اسی ماہ حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چنا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی آ رہی ہے اس لیے یہ موقع انتخابات کے لیے بہترین ہے۔
جاپان کی موجودہ پارلیمان کی معیاد21 اکتوبر تک مکمل ہو رہی ہے تاہم کورونا وبا اور دیگر مسائل کے باعث نئے انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں مسلسل تاخیر کی ہو رہی تھی۔
جاپان کے سابق وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے اقتدار سنبھالنے کے دو سال بعد گزشتہ ماہ ہی استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پارٹی اور حکومتی سربراہ کے طور پر 64 سالہ فُومیو کِیشِیدا کا انتخاب کیا گیا۔