ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی مزید لاکھوں ڈوز دینے کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق امریکا پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید 24لاکھ خوراکیں دےگا، ویکسین اقوام متحدہ کے کوویکس پروگرام کے تحت دی جا رہی ہے، ویکسین کی نئی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچےگی، پاکستان کو عطیہ کی گئی خوراکوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کو اب تک دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین دے چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کی چوتھی لہر دم تھوڑنے لگی، شہر لاہور میں کورونا کی شرح میں واضع کمی دیکھنے میں آئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں شرح 3.4 ریکارڈ جبکہ 184 نئے کیسس کی بھی تصدیق ہوئی اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا کے مزید 28مریض انتقال کرگئے، گزشتہ روز 47 ہزار 934افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 1016 افراد میں کورونا وائرس مثبت رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔ اس وقت 2 ہزار 195 کورونا کے مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔