پیف پارٹنر سکولوں میں بچوں کی جعلی اینرولمنٹ

14 Oct, 2021 | 11:28 AM

Ibrar Ahmad

 سٹی 42: پیف پارٹنر سکولوں میں بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف، پیف حکام نے پارٹنر سکولوں میں بچوں کی ماہانہ بنیاد پر تصدیق کرانے کا فیصلہ کرلیا،سکول سے بچوں کی مسلسل غیر حاضری پر بھی وظائف روک دیئے جائیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت پارٹنر سکولوں میں بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف،پیف کا پارٹنر سکولوں میں بچوں کی ماہانہ بنیاد پر تصدیق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تمام پارٹنر سکولوں میں تصدیق کا عمل ایک روز میں مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق سکول سے بچوں کی مسلسل غیر حاضری پر بھی وظائف روک دیئے جائیں گے۔

پیف حکام کے مطابق سکولوں میں طلباء کو 20 فیصد تک غیرحاضری کی گنجائش ہوگی۔دوران وزٹ بچوں کی اینرولمنٹ کا ریکارڈ اور حاضری رجسٹرڈ فراہم کرنا سکول سربراہان کیلئے لازمی ہوگا۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول کی پیف کے ساتھ رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

مزیدخبریں