ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وےپر چلتی گاڑی میں لڑکی سےاجتماعی زیادتی

ANOTHER WOMAN ‘TORTURED, GANG-RAPED’ IN PUNJAB’S GOJRA
کیپشن: ANOTHER WOMAN ‘TORTURED, GANG-RAPED’ IN PUNJAB’S GOJRA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  گوجرہ کے قریب موٹر وےپر کار میں لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ 18 سالہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

 متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے،متاثرہ لڑکی گوجرہ پہنچی تو ملزمان نے اس کو گاڑی میں بٹھالیا اور موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 واضح رہے  آئی جی پنجاب نےگوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیدیا،آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ  متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔ 

  دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی 9 سال کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔