پنجاب حکومت نے کورونا کیسز کے اعداو و شمار جاری کردیئے

14 Oct, 2020 | 07:09 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: پنجاب حکومت نے کورونا کیسز کے اعداو و شمار جاری کردیئے، پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے122نئے کیس سامنے آگئے

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں کوروناکے6مریض جاں بحق ہوئے، صحت یاب مریضوں کی تعداد 96 ہزار 972 ہے -، کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد ایک ہزار 772 ہے .  24گھنٹے میں 11 ہزار   ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی طورپراب تک 1396005ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔


اب تک 2 ہزار 270  مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔ وزیرای پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عوام پرہجوم مقامات پرجانے سے گریز کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) نے بتایا کہ اس کے انتہائی محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے، یہ تعداد موجودہ مصدقہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے۔ اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ10 لاکھ سے زائد افراد وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

مزیدخبریں