بجٹ تیاری میں حصہ لینے والے محکموں کو 3 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی سمری منظور

14 Oct, 2020 | 04:17 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ تیاری میں حصہ لینے والے محکموں کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی سمری منظور کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے محکموں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کے مطابق اعزازیہ دینے کا معاملہ، کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ تیاری میں حصہ لینے والے مختلف محکموں کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی سمری منظور کر دی۔

 

محکمہ لا اینڈ پارلیمنٹری افیئر اور وزیر قانون کے دفتر کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کی گئی تھی، مالی سال 2020-21 کی بجٹ کی تیاری میں کام کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مختلف محکموں کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 جس میں محکمہ قانون، فنانس، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اعزازیہ دینے کے حوالے سے سیکرٹری لا اینڈ پارلیمنٹری افیئر کی جانب سے سمری منظوری کے لیے کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو ارساکی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں