سابق گورنر محمد زبیر کی حکومتِ وقت کو للکار

14 Oct, 2020 | 03:03 PM

Azhar Thiraj

عمر اسلم : قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے ترجمان سابق محمد زبیر کاکہناہےکہ اگر ہمارے احتجاج کو روکا گیا تو احتجاج کا سلسلہ گوجرانوالہ نہیں رکے گا بلکہ پاکستان کے ہر مقام پر احتجاج کریں گئے،حکومت ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ کیوں ہے؟ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کبھی کسی حکومت کو اتنا خوفزدہ نہیں دیکھا۔

 
محمد زبیر نے جاتی عمرہ میں سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہمارے گوجرانوالہ جلسہ کو روکا گیا تو احتجاج کا سلسلہ پنجاب سمیت ہر جگہ پھیل جائے گا۔انھوں نےکہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کو روکنے کے لئے کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ورکز گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں  ہوتے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہےجبکہ اگر مریم نواز سے مقابلہ کرنا ہی ہے  تو سیاسی میدان میں کریں ۔


محمد زبیر نےکہاکہ اپنی سیاسی زندگی میں کسی حکومت کو خوفزدہ نہیں دیکھا جتنا پی  ٹی  آئی حکومت کو دیکھا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ہم سے خوفزدہ ہے اسکی وجہ وہ جانتے ہیں کہ سلیکٹڈ ہیں۔انھوں نےمزید کہا کہ سولہ اکتوبر کو مریم نواز کی روانگی کا پلان اسی وجہ سے نہیں بتا رہے کیونکہ حکومت جلسہ کو روکنے کے لئے ابھی سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔


یاد رہے 16 اکتوبر کو  پاکستان مسلم لیگ ن گجرانوالہ میں جلسہ کر کے اپنے کارکنان کا لہو  گرمائے گی جس پر وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے  کچھ دن پہلے بیان دیا تھا  " اپوزیشن جہاں چاہے جلسہ کرے لیکن اگر کسی نے قانون توڑا تو سب کو پکڑ کے اندر کریں گے ۔"


تاحال مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں سے کون کون جلسہ میں شرکت کرتا ہے  یہ تو معلوم نہیں ہوا لیکن شہباز شریف اس جلسہ میں شرکت کرنے سے قاصر ہوں گے کیونکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نیب کی حراست میں ہیں

مزیدخبریں