افسر کے حکم پر خاتون نے  ٹوائلٹ  سے پانی نکا کر پی لیا ،ویڈیو وائرل   

14 Oct, 2020 | 01:27 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: چینی خاک روب خاتون نے  اپنے مالک کو اپنے کام کی کارگردگی سے مطمئن کرنے کے لیے  ٹوائلٹ سیٹ سے پانی نکال کر پی لیا ،ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق  خاتون  چین میں نجی فرٹیلائزر کمپنی میں بطور خاک روب اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے  جس کو  اس کے افسران کی جانب سے کام کی کارگردگی  سے مطمئن کرنے کے لیےٹوائلٹ سیٹ کا پانی پینے کا ٹاسک دیا گیا ، جس پر خاک روب خاتون نے پانی پی کر اپنے کام کی شاندار کارگردگی کی ضمانت دی ۔ 


32 سیکنڈ کی اس ویڈیو  میں  بہت سے لوگوں کی موجودگی میں خاتون اپنی وردی زیب تن کئے  ٹوائلٹ سیٹ سےایک چھوٹے سے کپ کی مدد سے  پانی نکال کر پیتے نظر آرہی ہیں جبکہ پانی پینے کے بعد وہاں پر موجودتمام افراد کی جانب سے خاک روب خاتون کو تالیوں کی شکل میں داد پیش کی جا رہی ہے ۔ 


ٹوائلٹ سیٹ  کا پانی پینے کے بعدخاتون نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے کام کر کے وہ خود کو  اور محنت کرنے کے لیے سراہتی ہیں  جس پر خاتون کے سپروائیزر  نے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی ۔
چینی سوشل میڈیا     پراس ویڈیو  کی بدولت کمپنی حکام کو بے شمار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لوگوں کا کہنا ہے کہ  کرونا کی وباء کے موقع پر کمپنی کی جانب سے  اس قسم کے اقدامات غیر سنجیدہ اور انسانیت کے منافی ہیں ۔


ایک شخص نے لکھا کے یہ سپروائزر کے لیے  شرم کی بات ہے  کہ اس کے سٹاف کی خاتون کو اس کے سامنے ٹوائلٹ سیٹ کا پانی پلایا گیا ہے ۔  چینی کمپنی کا کہنا  ہے کہ خاتون نے ٹوائلٹ سیٹ  کا پانی اپنی صلاحیت کا اظہار کرنے کے لیے پی کر دکھایا    جبکہ یہ ویڈیو 2 سال پرانی ہے جو اب جا کر سوشل میڈیا   پر وائرل ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں