جنت مرزا کے اچانک بڑے فیصلےنے مداحوں کو چونکا دیا

14 Oct, 2020 | 03:25 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان میں  ٹک ٹاک ایپ میں سب کو پیچھے چھوڑنے والی سپرسٹار جنت مرزا نے اپنے چاہنے والوں کو افسردہ  کردیا،ایک صارف  کے سوال کےجواب میں ان کا کہناتھا کہ وہ ملک چھوڑ کرجارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ماتحت چلنے والی  تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر   حال ہی میں جنت مرزا نے  اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ  بکھری ہوئی زلفوں کے ساتھ   سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ٹرین کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر  شیئر کی اس تصویر کے کیپشن میں انھوں نے ایک   شعر لکھا،اس میں انہوں نے خود کو بد لحاظ کہا، جس کے بعد انھوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی شخصیت کی اس خاصیت کی بدولت ہی   کم لوگوں کو ہی راس  آتی ہیں ۔
 ’ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں،
کم ہی کسی کو راس آتے ہیں‘
اسی کیپشن کے ساتھ ٹک ٹاک سٹار  نے اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیےمزید لکھا کہ ’ مجھ سے سوال کریں ‘ جس پران  کے مداحوں کی جانب سے  بے شمار سوالات پوچھےجا رہے ہیں ایک پرستار نے جنت سے سوال  کیا کہ  آپ نے کبھی کسی سے محبت کی ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں۔

 مسکان نامی صارف نے اُن سے سوال کیا کہ ’کیا آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں؟ اس کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’جی ، وہ جاپان شفٹ ہورہی ہیں۔ 
علشبہ نامی ایک صارف نے جنت سے پوچھا کہ ' آپ جاپان کیوں جا رہی ہیں ؟  اس کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ 'پاکستان تو بہت پیارا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہانت اچھی نہیں '۔

مراد خان نامی مداح نے ٹک ٹاک کوئین سے سوال کیا کہ آپ کی گھر میں زیادہ بانڈنگ کس سے ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے’والد‘ کا نام لکھا۔
یاد رہے جنت مرزا حال ہی میں جاپان سیرو تفریح کی غرض سے گی تھی لیکن وہ اب مکمل طور پر جاپان میں زندگی بسر کرنے کا سوچ رہی ہیں ۔

مزیدخبریں