ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے نئی ڈانس ویڈیو شئیر کردی

14 Oct, 2020 | 12:28 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '   ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک ایک مداحوں کے ساتھ ایک نئی ڈانس ویڈیو شئیر کی جس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ہٹ ترک سیریل' ارطغرل غازی' میں   حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ   اسراء بلجیک نے ڈانس کی ایسی ویڈیو شئیر کی جس کودیکھ کر مداح داد دینے پر مجبور ہوگئے، اداکارہ   اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور آئے روز ان کی نئی تصویریں یا ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہے، اسراء بلجیک نے ڈانس کی یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی، ڈانس میں ایک لڑکی کو رقص کرتے دکھایا گیا۔

ترک اداکارہ نے بچوں نے عالمی دن کے موقع پر ایک لڑکی کے کلاسیکی رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "آج 11 اکتوبر کو یوم لڑکی ہے۔"

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کو پاکستان میں جومحبت اور مقبولیت ملی شاید کسی اور ملک سے نہ ملی ہو، اس پذیرائی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور پاکستانی کمرشل میں بھی نظر آرہی ہیں۔


 
 

مزیدخبریں