مصباح الحق کا بڑا فیصلہ

14 Oct, 2020 | 12:12 PM

Azhar Thiraj
Read more!

حافظ شہباز :قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے پاس قومی ٹی کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے تھے تاہم انہوں نے اب چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 بطور ہیڈ کوچ کام کرتا رہوں گا: مصباح الحق 

 مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک ہونے والی وجہ سے دوہری ذمہ داری نبھانا مشکل ہو جاتا تھا جس کے باعث چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پوری توجہ کوچنگ پر مرکز کر سکوں اور 30 نومبر تک بطور چیف سلیکٹر کام کروں گا جس کے بعد صرف بطور ہیڈ کوچ کام کرتا رہوں گا جبکہ نیا چیف سلیکٹر یکم دسمبر سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ 
 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کے اعلان پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور اب قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ختم ہونے کے اعلان ہے جس کے بعد سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اور اس کیساتھ ہی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان بھی میں ہی کروں گا۔ 

یاد رہے پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے اوقات کار جاری کردئیے،سیریز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔ راولپنڈی میں تینوں ون ڈے میچز دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے جبکہ لاہور میں شیڈول تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔ کا فیصلہ دن میں ممکنہ سموگ اور رات میں شبنم کے سبب کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گےجبکہ سات ،آٹھ اور دس نومبرکو ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی ، مہمان ٹیم 21 سے 27 اکتوبر تک قرنطینہ کرنے کے بعد 28 اور 29 نومبر کو مہمان ٹیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،دس نومبر کو سیریز کے اختتام پر مہمان ٹیم 12 نومبر کی علی الصبح اپنے وطن روانہ ہوجائے گی۔

مزیدخبریں