قذافی بٹ : وزیراعلی پنجاب نے ایک مرتبہ پھر لاہور شہر کی صفائی بہتر بنانے کی ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کردی، وزیراعلی سے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کی ملاقات، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں۔
ایوان وزیراعلیٰ میں چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد نون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایل ڈبلیو ایم سی کےامور،کارکردگی اور صفائی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے لاہور میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی، ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئےحکومت آپ کو پورا سپورٹ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جلد شہر کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا ،گندگی پر متعلقہ علاقے کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین شہر بنایا جائے گا۔
دوسری جانب کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیےایک بار پھر پنجاب کے بڑوں نے سر جوڑ لیے،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےآج کورونا وائرس سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی جبکہ پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اورحکومتی اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے کورونا کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پرعملدر آمد کے حوالے سے صورتحال پر غور کیا جائےگاجبکہ صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے،،،پنجاب کابینہ کے37ویں اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔