بھارتی خاتون 9 ماہ میں 5 بار ماں بن گئی

14 Oct, 2020 | 11:43 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: بھارت کی ریاست بہار میں 65 سالہ خاتون 14 ماہ میں 8 اور ایک اور خاتون 9 ماہ میں 5 بار ’ماں بن گئیں‘، لیکن ایسا کیسے ممکن ہے؟


غیر ملکی  خبر ارساں کے مطابق  یہ واقعہ بھارت کی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آیا جس نے سب کو چکر ا کر رکھ دیا ہے۔ 65سالہ خاتون لیلا دیوی کے 14 ماہ میں 8 مرتبہ ماں بننے پر ریاستی محکمہ صحت بھی پریشان ہوگیا اور انکوائری بٹھادی، انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ایک اور خاتون نے بھی 9 ماہ میں 5 بار بچیوں کو مبینہ طور پر ’جنم‘ دیا ہے۔


خیال رہے کہ بھارتی ریاست بہار میں بچیوں کی پیدائش پر ماں کو حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی وظیفہ دیا جاتا ہے اور فی بچی کی پیدائش پر 1400 بھارتی روپے دیے جاتے ہیں۔ جو بچے کی نشوو نما کے لیے خاص طور پر استعمال  کیے جاتے ہیں ۔یوں 65 سالہ خاتون نے 9 بار ماں بن کر ریاستی حکومت سے 11 ہزار 200 روپے جب کہ سونیا دیوی نے بھی 9 ماہ میں 5 بچیوں کی پیدائش پر 7 ہزار بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔

محکمانہ انکوائری کی کارروائی کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں خواتین کا ماں بننا فراڈ تھا  ، وہ صرف کاغذوں میں ہی ماں بنی تھی تاکہ بھارتی حکومت سے  رقم وصول کر سکیں ۔علاقائی پولیس کی جانب سے خاتون کو  حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس پر عدالت نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے

مزیدخبریں