وفات پانیوالےسرکاری اساتذہ وملازمین کے اہلخانہ کیلئے اچھی خبر

14 Oct, 2020 | 01:30 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دےدیا، لاہور کے 412 وفات پانے والے اساتذہ وملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں دوران سروس وفات پانے والے 412 اساتذہ و ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو حل کرنے کے لئےایجوکیشن اتھارٹی نے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئےاتھارٹی آفس میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ابھی تک صرف 85 سکول سربراہان کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو 14 اکتوبر تک وفات پانیوالے ملازمین کی دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کےبچوں کو نوکریاں دینے کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے17 اے رولز کےتحت نوکریاں دینے کا معاملہ دبا لیا،ٹیسٹ پاس کرنے والےامیدواروں نےبھرتی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست لکھ دی،امیدواروں کو ٹیسٹ کے باوجود نوکریاں نہیں دی جارہیں۔

 رولز کے تحت وفات پانے والےملازمین کو جونیئر کلرک کے عہدے پر بھرتی کیا جانا تھا،تمام بھرتیاں 20 فیصد کوٹہ کےتحت ہونا تھی،بھرتی کے لئےنومبر میں ٹائپنگ ٹیسٹ لیا گیا،ٹائپنگ ٹیسٹ میں 18 امیدوار پاس ہوئےتھے،امیدواروں کےاہلخانہ کا کہنا ہےکہ پاس ہونے والے یتیم بچوں کو اب نوکریاں نہیں دی جارہیں،کامیاب امیدواروں کو فوری جوائنگ لیٹر جاری کیےجائیں۔

مزیدخبریں