آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

14 Oct, 2020 | 10:57 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : مہنگائی کی چکی میں پسے پاکستانی عوام کو عالمی مالیاتی ادارے نے خوشخبری سنادی ۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ  پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہوگی ۔ عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں سال 2020 میں یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے اور  اِس سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال 4 فیصد ہے  وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 

آئی ایم ایف نے عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے لاہور  شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج، ایک ماہ کے دوران بے بی فوڈ ،سیرلیک، خشک ڈبے والا دودھ 100 روپے مہنگا، چاول، آئل، صابن کی قیمتیں بھی 10 سے 20 روپے بڑھ گیئں، جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی15 سے 76 روپے تک ازخود اضافہ کردیا گیا۔

پنجاب حکومت شہر میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے تو کرتی ہے مگر اوپن مارکیٹ اور اکبری منڈی میں صورتحال اس کے برعکس ہے، ایک ماہ کے دوران کوکنگ آئل 20، بی بے فوڈ 100 اور صابن 10 اور صرف40  روپے تک مہنگا ہوگیا، جبکہ دالیں 76،اور چاول 20 روپے اضافی قیمتوں پر بیچا جارہا ہے۔

مزیدخبریں