ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق فیسکو چیف کے تبادلے کیخلاف تحریری فیصلہ جاری

سابق فیسکو چیف کے تبادلے کیخلاف تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق فیسکو چیف کے تبادلے کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس جواد حسن نے سابق فیسکو چیف شفیق الحسن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس پر 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا ہے۔

  لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے درخواستگزار شفیق الحسن کے تبادلے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، درخواستگزار سابق فیسکوچیف شفیق الحسن کے تبادلے کیخلاف درخواست مسترد کرنے کے متعلق عدالتی فیصلے کے آغاز میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے سابق صدر پروفیسر احارون بارک کی کتاب سے اقتباسات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار شفیق الحسن نے بطور سی ای او فیسکو کے عہدے سے تبادلے کو چیلنج کیا تھا، درخواستگزار نے بھرتی کے وقت پیپکو کی ملازمت کی شرائط و ضوابط کو قبول کر کے سروس جوائن کی تھی، درخواستگزار کو قائم مقام عہدے پر تعینات کیا گیا لیکن شفیق الحسن کی ذمہ داریاں پھر بھی پیپکو کیساتھ منسلک تھیں، سپریم کورٹ نے کیس کے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیکر ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

 تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ وزارت پانی و بجلی نے درخواستگزار کا تبادلہ کر کے بطور چیف انجینئر ٹیسکو تعینات کر دیا تھا۔ 

درخواستگزار شفیق الحسن درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن بھی نہیں کر سکے، شفیق الحسن کی ملازمت کنٹریکٹ نوعیت کی ہے اور پیپکو کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ درخواستگزار کا جہاں چاہے تبادلہ کر دے۔

Sughra Afzal

Content Writer