ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ ایک بار پھر نایاب

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ ایک بار پھر نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) یوٹیلٹی سٹورز پر ایک مرتبہ پھر اشیاء کی قلت کا مسئلہ سر اٹھانے لگا، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے سمیت بیشتر دالیں نایاب ہوگئیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بیل آوٹ پیکج دیا ہوتا تو حالات بہتر ہوتے۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان میں سٹورز پر اشیا کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ اب روک دیا گیا ہے۔ ملازمین کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے پیسےنہیں، اس لیے چینی، دالیں اور آٹا نہیں آرہا، دوبارہ سے اشیاء کی قلت ہونے پر حالات خراب ہوجائیں گے اور سیل ٹارگٹ پورے نہیں ہوسکیں گے۔

ملازمین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج دینے کے وعدے پر عمل درآمد کیا جاتا تو اشیا کی سپلائی جاری رہتی۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قلت کے باعث ان کی افادیت ختم ہو چکی ہے۔